: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری لنکا،20مئی(ایجنسی) سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سری لنکن حکام کے مطابق متاثرین کے لیے غیر ملکی امداد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کولمبو میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہنگامی امدادی سامان سے لدا ہندوستانی ایئر فورس کا ایک بڑا ہوائی جہاز سری لنکا
پہنچ گیا ہے اور دو مال بردار بحری جہاز بھی امدادی سامان لے کر آج ہی کولمبو پہنچ سکتے ہیں۔ سری لنکا کے صدر میتھریپالا سری سینا نے ملکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ شدید بارشوں کے بعد سری لنکا کے دریا کیلانی نے تباہی مچا دی تھی۔ گزشتہ پچیس برسوں میں ان بارشوں کو شدید ترین قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کی نگرانی میں متاثرین کی بحالی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔